کورونا، انڈسٹری کی زبوں حالی پر وزیراعظم کا نوٹس

June 03, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے انڈسٹری کی زبوں حالی پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت صنعت و پیداوار سے انڈسٹری کی بحالی کا پلان مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آج وزارت صنعت اور معاشی ٹیم کے ارکان بریفنگ دیں گے، بریفنگ میں تمام انڈسٹریز کی بحالی کا پلان پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے متاثرہ انڈسٹریز کو دیے گئے پیکج کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بریفنگ کے بعد انڈسٹریز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔