امریکا میں حالات بدستور خراب، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

June 03, 2020

امریکا میں حالات بدستورخراب،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

امریکا میں حالات بدستور خراب ہیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف شہر شہر مظاہرےہورہے ہیں، پورٹ لینڈ میں کرفیو کے باوجود مظاہرین سڑک پر نکل آئے۔

اس دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا اور سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: جارج فلائیڈ کا قتل امریکا کا اصل چہرہ ہے، خامنہ ای

وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی ہے، جبکہ نیو یارک کے مین ہٹن برج پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں، مظاہرین نے بھی ڈیرے ڈال دیئے۔

واشنگٹن میں قانون نافذ کرنے والوں کی مدد کے لیے فوجی بھیج دیے گئے، نیویارک میں جنگ عظیم کے دوم کے بعد پہلی بار ہفتہ بھر کا کرفیو لگایا گیا ہے۔