محکمہ ریلویز، خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم کی واپسی شروع

June 04, 2020

محکمہ ریلویز کی جانب سے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم مسافروں کو واپس کرنے کا آغاز کردیا گیا، خراب کارکردگی پر ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے کو عہدے سے برخاست کردیا گیا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ریلوے کی جانب سے مسافروں کو لاک ڈاؤن سے قبل خریدے گئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافر لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ٹکٹ اپنے متعلقہ اسٹیشن یا بکنگ آفس میں واپس کرکے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے رزاق خان کو عید سے قبل ریلوے کے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی اور خراب پرفارمنس پر عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔