تفضل رضوی کی درخواست پر شعیب اختر کو ایف آئی اے کا نوٹس

June 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان لڑائی میں شدت آرہی ہے۔ لگتا ہے معاملات مزید خراب ہوں گے۔ بدھ کو ہونے والی پیش رفت میں تفضل رضوی کی درخواست شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورونگ نے جمعہ 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے ۔ ان کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ میرے موکل کو نوٹس نہیں ملا ۔ اگر نوٹس ملا تو مناسب جواب دیا جائے گا۔ شعیب اختر نے بھی تاحال نوٹس ملنے کی تصدیق نہیں کی۔