نیارہائشی منصوبہ، سٹی ہائوسنگ سوسائٹی نےملتان میں بکنگ کا آغازکردیا

June 04, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر)سٹی ہاوسنگ نے پنجاب کے دیگر 4 شہروں کے بعد ملتان میں بکنگ کا آغاز کردیا ۔ سی ای او سوسائٹی زوریز ملک کا کہنا ہے کہ کل سے ملتان میں پلاٹس کی بکنگ کا آغاز کر رہے ہیں ۔ گجرانوالہ ، سیالکوٹ ، جہلم اور فیصل آباد کے بعد سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ملتان میں بھی پلاٹس کی بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ سوسائٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پہلے 100 کسٹمرز کو 50 فیصد ادائیگی پر تعمیرات کی اجازت مل جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں 100 کنال کا پارک دیا گیا ہے ۔ شہر کا بہترین چڑیا گھر کالونی کے اندر ملے گا جبکہ سوسائٹی کے اندر صحت کی سرگرمیوں کیلئے جم اور گرینری کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر ڈویلپمنٹ کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔