بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کورونا کا شکار، مرتضی وہاب

June 04, 2020


بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی فلائٹ کے 123 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے246 مسافر کراچی پہنچے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک پروازیں بحال رکھنا چاہ رہی تھی اوربیرون ملک سے آئےافرادکو بغیرٹیسٹ کے داخلےکی اجازت بھی دے رہی تھی جبکہ سندھ حکومت نے بین الاقوامی فلائٹس سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کئے۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اب ان مسافروں کو آئیسولیٹ کرے گی۔