وفاقی حکومت کا بین الااقوامی تجربہ کا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ

June 04, 2020

وفاقی حکومت کا بین الااقوامی تجربہ کا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بین الااقوامی تجربے کا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتِ منصوبہ بندی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف اکانومسٹ کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل منظور کروالیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں چیف اکانومسٹ کیلئے ایم پی1 کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل سے بدلنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف اکانومسٹ کی تعیناتی کے لیے اسپیشل پروفیشنل اسکیل کے تحت بھاری مشاہرہ دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا چیف اکانومسٹ وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں تعینات کیا جائے گا۔

چیف اکانومسٹ کے انتخاب کے لیے عالمی اخبارات میں اشہتار دے کر مسابقتی عمل سے تعیناتی کی جائے گی۔