سندھ اسمبلی: نصرت سحر کی تنقید، وزیر صحت غصہ ہوگئیں

June 04, 2020

سندھ اسمبلی: نصرت سحر کی تنقید، وزیر صحت غصہ ہوگئیں

حزب اختلاف کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی تقریر کے دوران ان پر تنقید کی، جس پر وزیر صحت غصے میں آگئیں۔

وزیر صحت کی تقریر کے دوران اپوزیشن رکن نصرت سحرعباسی مسلسل تنقید کرتی رہیں، جس کے جواب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اراکین سے کہا کہ ان کو منع کریں بار بار کھڑے ہو کر ڈسٹرب کر رہی ہیں۔

اسپیکر اسمبلی سراج درانی نے کہا کہ نصرت سحر عباسی کو روکیں یہ ایوان کو ڈسٹرب کررہی ہیں۔

عذرا پیچوہو نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصرت سحر عباسی مجھے ڈسٹرب کر رہی ہیں ۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کےقابل ذکر نتائج آرہے ہیں، جبکہ سندھ میں کورونا کی 19 لیبارٹریز ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ 13مئی کے بعد لوگ بازاروں میں اور تفریح کرنے نکلے جس کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرہ ہے ہر گھر سے مریض نکلیں گے اور اسپتالوں میں جگہ ڈھونڈ رہے ہوں گے۔