قومی خزانہ لوٹنے والوں کا ہر قیمت پرکڑا احتساب ہونا چاہیے ،لیاقت بلوچ

June 05, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا ہر قیمت پر کڑا احتساب ہونا چاہیے لیکن وزیراعظم ، وزراء، مشیران بے تدبیر نے احتساب کو مشکوک اور جانبدارانہ بنادیاہے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب نے اپنے وجود کے لیے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں ۔ شوگر سبسڈی دے کر عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ مارا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وفود سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔