اووربلنگ کے دبائو پر ایکسین لیسکو نےچارج چھوڑدیا،بیماری کیوجہ سےواپس بلایا گیاہے،ڈائریکٹر ایچ آر

June 05, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو ایکسین نے اووربلنگ کرنے کے دبائو پر ایک دن بعد ہی عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ لیسکو ایکسین ملک اشفاق احمد کو پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر ہیڈ کوارٹر سے ایکسین پھولنگر تعینات کیا گیا ، انتظامیہ دبائو ڈال رہی تھی کہ ریکوری کا ہدف پورا کر نے کے لئے صنعتی صارفین سے گزشتہ سال کے مساوی بل وصول کئے جائیںبلوں کی وصولی میں دشواری تھی ۔ ڈائریکٹر ہیومن ریسوریس آضیہ شعیب نے کہا کہ ایکسین اشفاق احمد ملک بیمار ہو گئے ہیں جس وجہ سے انھیں واپس بلایا گیا ہے ۔