بندر نے انسانوں کو حیران کردیا

June 05, 2020

بھارت میں انسانوں کی طرح بس میں سفر کرکے بندر نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی شہر کولکتا میں ایسے بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بس کے سفر سے لطف اندوز ہوتا نظر آرہا ہے، گویا وہ انسانوں کی طرح خود بھی اپنی منزل پر پہنچنے کا متمنی ہو۔ سفر کے دوران بندر اپنے ارد گرد مسافروں کو بڑی حیرانی سے بھی دیکھتا رہا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور تصاویر پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔