کراچی: سی ویو جانے والے راستے مکمل بند

June 05, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیےملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے کہیں نرمی کی گئی ہے البتہ تفریحی مقامات تاحال بند ہیں اور وہاں جانے پر پابندی عائد ہے۔

شہر کراچی کا موسم خوشگوار ہوتے ہی بڑ ی تعداد میں عوام سی ویو پہنچنے لگے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں اور کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے سمندر میں نہانےپر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی تاحال برقرار ہے۔