عذرا پیچوہو کی نند کا کورونا سے انتقال

June 05, 2020


سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔

وزیر پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو فیملی میں انتقال کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ہیں۔

واضحرہے کہ پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔