چین، ہوبائی صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد صفر ہوگئی

June 05, 2020

چین میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہوبائی میں کورونا کیسزکی تعداد صفر ہوگئی۔

ہوبائی ہیلتھ کمیشن کےمطابق صوبے ہوبائی میں کورونا کے آخری 3 مریض بھی صحت یاب ہوکرگھرلوٹ گئے ہیں۔

ہوبائی میں کورونا کا اب کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کےبعد صوبےمیں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ صفر ہوگئی ہے۔

ہوبائی میں کورونا سے 4ہزار 512 اموات اور 68ہزار 135 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔