امریکی فوج کےصوبہ فراح اور قندھارمیں طالبان پر فضائی حملے

June 05, 2020

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغان صوبے فراح اور قندھارمیں طالبان پرفضائی حملے کئے ہیں۔

ترجمان امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ صوبے فراح میں فضائی حملہ رات کو جبکہ قندھار میں آج دوپہر کو کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دونوں فضائی حملے طالبان کے افغان فورسز پر حملے ناکام بنانے کیلئے کیے، دونوں فریقین امن عمل کیلئے تشدد میں کمی کریں۔

ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ عید پر سیز فائر کے بعد طالبان کیخلاف یہ پہلے امریکی حملے ہیں۔