اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار تمام مارکیٹس بند رہیں گی

June 05, 2020

اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار تمام مارکیٹس بند رہیں گی

وفاقی دارالحکومت ‏اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار تمام مارکیٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔

مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جم، پارلرز، درگاہیں، شادی ہالز، بزنس سینٹرز دوبارہ سے مکمل بند کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کھیلوں کے مقابلے اور لوگوں کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔