پاکستان میں کورونا کیس بڑھنے کی شرح دیگر ممالک کی نسبت 50فیصد زیادہ ہے

June 06, 2020

اسلام آباد (بلال عباسی) پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح دیگر ممالک کی نسبت 50 فیصد سے زیادہ ہے، اپریل میں 17 ہزار کیسز ، جون میں 65ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کیسز کی تعداد میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، 4 اپریل سے 4 مئی تک ایک ماہ میں ملک بھر سے 17 ہزار 460 کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ 4 مئی سے 4 جون تک ایک ماہ میں 65 ہزار 96 کیسز سامنے آئے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 24 اپریل کو 38 ہزار 958 کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے، یکم مئی کو 36 ہزار جبکہ تین جون کو 20 ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔