مساجد میں تعینات اساتذہ کو ڈیوٹیوں سے غائب ہونے پر وارننگ جاری

June 06, 2020

لاہور(خبر نگار)مساجد میں کورونا وائرس کے ایس او پیر پر عملدرآمد پر تعینات اساتذہ کے ڈیوٹیوں سے غائب ہونے پرایجوکیشن اتھارٹی نے وارننگ جاری کردی ۔ سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اساتذہ کو پابند کریں کہ مساجد میں کورونا ایس او پیر کی نگرانی پر لازمی پہنچے ،جو اساتذہ جس ڈیوٹی پر ہے وہاں سے اپنی تصویر کھینچ کر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ارسال کرے۔