میرا کا اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ

June 06, 2020

اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنی گلابی انگلش اورمختلف بیانات سمیت اسکینڈلزسے مشہوراداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس متعلق میرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی پرکتاب لکھنے کا ارادہ ہے کہ میں کون ہوں اورکیوں ہوں، جب میں نے اس متعلق ڈائریکٹر سے بات کی تو ان کا کہنا تھا یہ لاجواب خیال ہے۔