میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے 85ویں روز بھی مختلف شہروں میں احتجاج

June 06, 2020

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے 85ویں روز بھی مختلف شہروں میں احتجاج

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف 85 ویں روز بھی مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ پر آج بھی صحافی سراپا احتجاج رہے جہاں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو ٹی وی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

پشاور
پشاور میں ہونے والے مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

نوابشاہ
میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے نوابشاہ میں احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن علی رضا چنہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی قید سے رہا کیا جائے، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر پابندی کے مترادف ہے۔