مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیر اسٹارمر

June 07, 2020

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیر اسٹارمر

لندن( مرتضیٰ علی شاہ)لیبرسر اسٹارمر کی جانب سے غلط طورپر پھیلائے گئے اس بیان پر کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ لیبر پارٹی کے اندر کئی ہفتے تک جاری رہنے والی اتھل پتھل کے لیبر پارٹی کے قائد کیر اسٹارمر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی حمایت کرتے ہوئے مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہےجس میں یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیرمیں عوام کو حق خودارادی دینے کوکہاگیاہے۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے سر کیر اسٹارمر کے نام خط میں ان کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ مقبوضہ کشمیر کامسئلہ صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں ۔