آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

June 08, 2020

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکہ نما ئندہ خصوصی برائے افغان امورزلمے خلیل زادگزشتہ روز اعلیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر پہنچے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق زلمے خلیل زادنے جی ایچ کیو میں آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل، افغان پناہ گزینوں اور پاک افغان بارڈر سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، ملاقات میں باہمی مقاصد کے امور پر مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔