اسلام آباد پولیس کا سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

June 09, 2020

اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق پولیس کے لیگل سیکشن کا کہنا ہے کہ سنتھیا کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے لیگل سیکشن کا کہنا ہے کہ سنتھیا بظاہر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 کے تحت بے نظیر بھٹو کی توہین کی مرتکب ہوئی، تاہم سنتھیا کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ نے سنتھیا کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 2011ء میں جب رحمٰن ملک وزیر داخلہ تھے انہوں نے زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی دست درازی کی تھی۔