آئی بی اے،انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ

June 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) COVID-19 پابندیوں کے تناظر میں ، IBA کراچی نے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی اے ، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ، بی ایس اکنامکس اور بی ایس سوشل سائنسز اور لبرل آرٹس پروگراموں کے لئے 5 جولائی کو طے شدہ ٹیسٹ کو متبادل تشخیص کے معیار کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے۔ اس ترمیم شدہ عمل میں سابقہ ​​تعلیمی قابلیت ، شریک نصابی سرگرمیاں ، سماجی انٹرن شپ ، کامیابیوں اور امیدوار کے ذاتی بیان کی بنیاد پر امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ شامل ہے۔