مشیرتجارت سے افغان سفیر کی ملاقات، ٹرانزٹ ٹریڈپرتبادلہ خیال

June 21, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مشیر تجارت عبدالرازق داؤد سےافغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی، مشیر تجارت نے افغان سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے طورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتے میں چھ دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تیسرا تجارتی راستہ غلام خان بارڈر بھی کھولا جا رہا ہے، بائیس جون سے کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے افغانی درآمدات کو تینوں کراسنگ پوائنٹ سے اجازت ہو گی، ملاقات میں افغان سفیر نے مشیر تجارت کورواں سال جولائی، اگست میں تجارتی وفد کیساتھ افغانستان مدعو کیا ۔