بغیر ویکسین کورونا ختم ہوسکتا ہے، اطالوی ڈاکٹر

June 21, 2020

اطالوی ماہر وبائی امراضپروفیسر ماتیو باسیتی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے اور یہ وائرس ویکسین کے بغیر بھی ختم ہوسکتا ہے۔

اطالوی ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ سے کورونا کی شدت میں کمی شروع ہوگئی ہے، کورونا کے زیادہ تر مریض اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں کمی کا مطلب ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او سمیت کسی عالمی ادارے نے کورونا کی شدت میں کمی یا ویکسین کے بغیر خاتمے کی بات نہیں کی۔

اطالوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس خود ہی ختم ہوجائے اور کبھی واپس نہ آئے۔