اینکر مرید عباس قتل، اہم ملزم سینٹرل جیل سے رہا

June 22, 2020

اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

ملزم عادل زمان کی رہائی زرضمانت جمع کرانے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

عادل زمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سیشن عدالت نے منظور کی تھی۔

ملزم عادل زمان کے خلاف اینکر مرید عباس کے قتل سمیت 2 مقدمات درج ہیں۔

ملزم کی سینٹرل جیل سے رہائی پر بیوہ مرید عباس نے کہا ہے کہ عادل زمان کی رہائی کو سپریم کورٹمیں چیلنج کیا ہے۔

زارا عباس نے مزید کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر جاؤں گی۔