ٹیکس آمدن بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی، مفتاح اسماعیل

June 23, 2020

ٹیکس آمدن بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی، مفتاحاسماعیل

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس آمدن بڑھنے کے بجائے اس میں مزید کمی آچکی ہے‘انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس پر نظر ثانی ، پی ایس ڈی پی بڑھائی اور پالیسی ریٹ کم کیاجائے ،حکومت درست اقدامات کرے تو اگلے سال معیشت بہتر ہوسکتی ہے ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پالیسی ریٹ کم کریں تاکہ قرض ادائیگی میں کمی اور حکومتی آمدن کے مسائل ٹھیک ہوں‘وزیر خزانہ پی ایس ڈی پی بڑھائیں تاکہ معیشت کا پہیہ چلے ورنہ حالات مزید خراب ہوجائیں گے‘لوکل فائنانسز اور مینجمنٹ خراب ہوئی ہے ، کورونا کا اس میں عمل دخل نہیں ،مسائل کی وجہ پی ٹی آئی کا پالیسی ریٹ میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور غلط مینجمنٹ ہے ،معیشت انتہائی برے حالات میں ہے‘کورونا حالات کے ساتھ گزشتہ دو سال کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لینا ہوگا ۔