آسمان کا رنگ تبدیل اور پراسرار لہریں، شہری خوفزدہ

June 23, 2020


کینیڈا کے مختلف علاقوں کے رہائشی آسمان پر پراسرار روشنی اور مختلف رنگوں کی دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

کینیڈا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے آسمان پر انوکھا نظارا دیکھا جس کے بعد وہ خوف زدہ ہوگئے۔

شہریوں نے آسمان پر سبز رنگ کی روشنی دیکھی اور پھر مختلف رنگوں کی لہریں دیکھیں۔

رنگوں کے انوکھے ملاپ اور روشنی کی رقص کرتی لہروں کے مناظر ویسے تو خوف زدہ کرنے والے نہیں تھے مگر جن لوگوں کے سامنے یہ منظر پہلی بار ہوا وہ خوف سے گھروں میں چھپ گئے۔