حج سے پہلے عازمین کا مکمل طبی معائنہ ہوگا، سعودی وزیر

June 23, 2020

سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینتن اور وزیر صحت نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ حج پر جانے سے پہلے عازمین کا مکمل طبی معائنہ ہوگا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ حج کے بعدحاجیوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا، اس سال 65 سال سے کم عمر اور صحت مند افراد کو حج کی اجازت ہوگی۔ وبائی امراض سے پاک حج یقینی بنانے کے لیے تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اس سال حج صرف سعودی عرب میں رہنے والے کریں گے

انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین حج کی تعداد 10ہزار سےزیادہ نہیں ہوگی۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، اس سال حج کے لیے’’محفوظ حج موسم‘‘ کو یقینی بنائیں گے۔

سعودی وزیرحج و عمرہ نے کہا کہ سفارتی مشنز کے عازمین کو حج کی اجازت دینے کے لیے سفارتخانوں سے رابطہ کیا جائے گا۔