کراچی میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، حافظ نعیم

June 24, 2020

کراچی میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، حافظ نعیم

‎امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش کے باوجود ہزاروں روپے کا بل بھیجا جارہا ہے۔

کراچی میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کے الیکٹرک کی براہ راست سرپرستی وفاقی و صوبائی حکومتیں کررہی ہیں۔ جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔حکمران کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔