سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے قابل مذمت، فوری روکے جائیں ،پاکستان

June 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے قابل مذمت ہیں۔ سعودی فورسز کی طرف سے بروقت کارروائی سے میزائل حملوں کو ناکام بنانے پر سعودی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں حوثی ملیشیاءکے ریاض اور سعودی عرب کے دیگرشہروں پر میزائل اور ڈرون حملوںکی شدید مذمت کی گئی ہے۔