پاک بھارت سرحد کو آج تین دن کیلئے کھول دیا جائے گا، وزارت داخلہ

June 25, 2020

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد کو آج تین دن کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سرحد بھارتی شہریوں کو وطن بھجوانے کے لیے کھولی جارہی ہے، لاک ڈاؤن کے باعث 748 بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری 3 گروپس میں واہگہ بارڈر سے وطن واپس روانہ ہوں گے، پہلے گروپ میں 250، دوسرے میں250 اور تیسرے میں 248 بھارتی شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کوواپس وطن جانے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھا رتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے ۔