ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

June 25, 2020

ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 148 افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں مزید 4 ہزار 44 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 903 اور کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہوگئی ہے۔

اب تک 81 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

سندھ میں 74 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں، پنجاب میں 71 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 23 ہزار اور بلوچستان میں 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے بیمار ہیں۔