ٓکراچی: کار پل سے گر گئی، 4 افراد جاں بحق

June 26, 2020


کراچی میں لیاری کے علاقے میراناکہ کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل سے گاڑی گرگئی، حا دثے میں فٹ پاتھ پر موجود 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد لیاری کے ہی رہائشی ہیں، گاڑی میں بچے سمیت تین افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حادثے کے بعد کار میں سوار بچے کو اہلخانہ لے گئے۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک کوئی چیز سامنے آ گئی جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوگئی ۔