نیپرا نے کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

June 26, 2020


نیپرا نے کراچی میں ’’کے الیکٹرک‘‘ کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کراچی کے صارفین سے بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔

کے الیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین سے کہا ہے کہ بجلی کے زیادہ بلز سے متعلق شکایات کراچی میں نیپرا کے ریجنل آفس میں جمع کرائیں۔ صارفین اپنی شکایات نیپرا ویب سائٹ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی وجہ وفاق کی جانب سے فرنس آئل اور گیس کی عدم فراہمی کو قرار دیا ہے۔