کورونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے، امریکی سائنسدان کا دعویٰ

June 26, 2020

امریکی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقی مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سورج کی تیز شعاعیں کوروناوائرس کو صرف 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہیں۔

ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کوروناوائرس سے متعلق مثبت رہے گا۔

سورج کی تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، شہری رواں ہفتے سَن باتھ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کورونا کے خلاف معاونت کرے گا۔

تحقیق کرنے والے سائنس دان ’جوس لوئس‘ کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز تپش کوروناوائرس کو 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہے، سورج کی روشنی مختلف شہروں میں کرونا کے خلاف اثرانداز ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کورونا وائرس ختم کرسکتی ہے۔