عمران خان نے انسانی جانوں پر معشیت کو ترجیح دی، شاہدہ رحمانی

June 26, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انسانی جانوں پر معشیت کو ترجیح دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پوری قوم کے متفقہ لیڈر بن کر وزیراعظم بنیں گے، آج ملک میں ہرطرف کورونا وائرس ہے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی.

شاہدہ رحمانی بیمار والدین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ میرے والدین آج وینٹیلیٹر پر ہیں، انہیں کچھ ہوا تو ایف آئی آر عمران خان کے خلاف درج کراؤں گی۔

شاہدہ رحمانی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مثالیں دیتے تھے کہ فلاں و زیر اعظم سائیکل پر آتا ہے، آپ نے پوری قوم کو سائیکل پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹانے کی کیا ضرورت تھی ، آپ کو بینظیر کے نام سے چڑ ہے ، پچھلی حکومت کو بھی بینظیر کے نام سے چڑ تھی۔

شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے حوالے سےبیان پر ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

شاہدہ رحمانی نے مزید کہا کہ کراچی میں جو کام لوکل گورنمنٹ نےکرنے ہوتے ہیں وہ وفاق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔