دن میں ایک لیٹر سے کم پانی پینے کے نقصانات

June 27, 2020


جس طرح پیٹرول کے بغیر انجن کام نہیں کرتا اور گاڑی نہیں چلتی بالکل اسی طرح پانی کی مناسب مقدار نہ لینے سے انسانی جسم کئی بیماریوںکا شکار ہو جاتا ہے اور صحت مند زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، طرح دماغ کا 73 فیصد، پھیپھڑوں کا 83 فیصد، جلد کا 64 فیصد، پٹھے 79 اور ہڈیوں کا 31 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق انسان کی صحت میں پانی کا اہم کردار ہے اسی لیے ہر بیماری میں پانی زیادہ سے زیادہ پینے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ اعضاء کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور فاضل مادوں کا اخراج بھی ممکن ہو جبکہ گرمیوں میں پانی کا بڑا حصہ پسینے کی صورت میں خارج ہو جاتا ہے ۔

پانی کی صحیح مقدار یعنی ایک دن میں ایک لیٹر سے کم پانی پینے کی صورت میں ڈیہائیڈریشن کے سبب کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

گردوں کا کینسر

ڈیہائیڈریشن کے سبب سے پہلے گردوں اور مثانے کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ، پانی کی کمی سے یو ٹی آئی (یورینری ٹریک انفیکشن ) کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں، پانی کی صحیح مقدار نہ ملنے کی صورت میں گردوں میں پتھری جیسی شکایات بھی جنم لیتی ہیں ، گردوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل رک جانے سے گردوں کے کینسر کا خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

دماغی صلاحیت کا متاثر ہونا

پانی کی کم مقدار کے سبب دماغی صلاحیت متاثر ہو تی ہے، ڈیہائیڈریشن کے سبب انسانی جسم میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار غیر متوازن ہو جاتی ہے جس کے سبب دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور نیم بے ہوشی اور غنودگی کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے، کم پانی پینے کے نتیجے میں آپ کے سر میں مسلسل درد بھی رہ سکتا ہے، اسی لیے سر درد میں دوا لینے سے پہلے پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے ۔

قبض کی شکایت

قبض متعدد بیماریوں کی جڑ ہے ، قبض کی شکایت کی سب سے بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے ، دن میں ایک لیٹر سے کم پنی پینے کے نتیجے میں زیادہ تر پانی کا حصہ پسینے میں خارج ہو جاتا ہے ، جس سے آنتوں اور معدے کو پانی کی صحیح مقدار حاصل نہیں ہو پاتی اور نتیجے میں قبض کی شکایت رہنے لگتی ہے ۔

ہائپر ٹینشن

پانی کی کمی سے اعصابی تناؤ سمیت ہائپر ٹینشن کی شکایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، پانی کی کمی کے سبب انسانی جسم ’ویسوپریسین‘ نامی ایک ہارمون خارج کرتا ہے جس سے خون کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں اور ہائپرٹینشن کی بیماری عمل میں آتی ہے ۔

ہائپر ٹینشن ایک خطر ناک بیماری کے جس کے نتیجے میں فالج ، دل کا دورہ پڑنے سمیت آنتوں میں سوجن کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ، ہاپر ٹینشن سے ڈیمینشیا بیماری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔

جوڑوں کا درد

پانی کی کمی کے نتیجے میں جوڑوں کے درد میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، ڈیہائیڈریشن کے سبب جسم میں موجود کارٹیلیج (مرمری ہڈیوں ) سے موسچرائزر ختم ہو جانے کی صورت میں جوڑ آپس میں رگڑ کھانے لگتے ہیں، دن میں 8 سے 12 گلاس پانی پینے کی صورت میں ہڈیوں کو پانی کی صحیح مقدار حاصل ہوتی ہے اور ان کی کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے ۔