ملک کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ نہیں ہوا،خرم دستگیر

June 27, 2020

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ نہیں ہوا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت مافیا کی سیاست کر رہی ہے، حکومت کے بنچز پر خوف نظر آرہا ہے۔

اُنہوں نے چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ ایف آئی اے نے کہا کہ چینی کی قیمت ایکسپورٹ کی اجازت دینے پر بڑھی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ساہیوال واقعے پر کوئی سزا نہیں ملی لیکن وزیر اعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔