اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

June 27, 2020


پاور ڈویژن نے ملک بھر میں اسمارٹلاک ڈاؤن والے علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے اور بھاری بجلی نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

پاور ڈویژن نے اعلامیے میں کہا کہ سینٹرل کنٹرول روم سے سسٹم کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے بجلی ترسیلی نظام کی صلاحیت کو 26 ہزار میگاواٹ تک بڑھایا ہے۔

پاور ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل بجلی ترسیلی نظام کی صلاحیت 18ہزار میگا واٹ تک تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 22 ہزار میگاواٹ سے زائد تک بجلی کی کامیابی کے ساتھ ترسیل جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں بجلی کی چوری اور نقصانات میں کمی کے لیے دور رس اقدامات کیے گئے۔