چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ

June 27, 2020

یوں تو ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے تاہم چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے طیاروں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

چین کے صوبے گوئی ژو کے شہر ہوئیرین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین 8 سو ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑا یا گیا۔

جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے فارمیشنز کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔