حفیظ شیخ کا عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

June 27, 2020

عبدالحفیظ شیخ کا عوام کو ریلیف دینے اور لیوی ختم کرنے کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر لیوی کو کم کردیں گے۔

رواں ماہ 12 جون کو مشیر خزانہ نے حفیظ شیخ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پیٹرولیم لیوی کم کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیوی کم کرنے کا مقصد عوام پر بوجھ نہ ڈالنا ہے۔