تمام مکاتب فکر کے علماء کیلئے مشترکہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا، طاہر اشرفی

June 27, 2020

متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مکاتب فکر کے علما کے لیے مشترکہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں متحدہ علماء بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس فتوے کو روکا جائے گا۔

چیئرمین متحدہ علما بورڈ کا کہنا تھا کہ کسی فرد، جماعت یا گروہ کو انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔

حافظ طاہراشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی ایکشن پلان پر بلاتفریق عمل کرایا جائے۔