نیویارک میں ڈرائیو ان سینما مقبول ہونے لگا

June 28, 2020

نیویارک میں ڈرائیو ان سینما مقبول ہونے لگا

کورونا احتیاط کی صورتحال میں امریکا میں فلمیں دیکھنے کے دیوانوں نے منفرد انداز اپنایا اور ڈرائیور ان سینما تیار کرلیا جو اب بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہوچکے ہیں۔

اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں کئی ممالک مکمل طور پر یا جزوی لاک ڈاؤن ہیں۔

جس کے باعث تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، سینما، فٹنس کلب و دیگر مقامات مکمل طور پربند ہیں تو کہیں کچھ کاروبار و عوامی مقامات احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیئے گئے ہیں۔

امریکی شہر نیویارک میں ڈرائیو ان سینما کھولا گیا جہاں آنے والے صارفین گاڑیوں میں آتے ہیں اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فیملی کے ساتھ فلمیں انجوائے کر رہے ہیں۔