موٹر سائیکل سوار حادثے سے بال بال بچ گیا

June 28, 2020

موٹر سائیکل سوار حادثے سے بال بال بچ گیا

بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کسی کے زندہ بچ جانے کے کی اُمید کم ہی ہوتی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک تیز رفتار گاڑی وین کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک سے نیچے جا گری اور اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل سوار گولی کی طرح وین کے سامنے سے نکل گیا۔

ایک لمحے کی تاخیر موٹر سائیکل سوار کو بھاری پر سکتی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس خطرناک حادثے میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔