چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ ترتیب

June 28, 2020

چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ ترتیب

ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے تاہم چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے طیاروں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

چین کے صوبے Guizhou کے شہر Huairen میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پرمنعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین 8 سو ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔

اِن جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے فارمیشنز کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔