لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی

June 28, 2020

لاہور کےعلاقوں میں بجلی کا آنا جانا لگا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔

لاہور کے علاقےگوالمنڈی، نسبت روڈ، انارکلی اوراندرون شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی ۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو نے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کرآٹھ گھنٹے کردیا ہے۔

ملتان میں بھی آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔