سکھ برادری کے مطالبے پر دربار کرتارپور کل سے کھول دیا جائے گا

June 28, 2020


حکومت پنجاب نے دربارکرتار پور کل 29جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں سے کہا ہے کہ کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔

دربار کرتارپور کورونا وباء کےباعث مارچ میں بند کردیا گیا تھا ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکریرٹری محمد عمران کے مطا بق سکھ برادری کے مطالبے پر دربار کرتار پور دوبارہ کھولا جارہا ہے، یاتریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں ۔

دربار کرتار پور کے انچارج سردار گوبند سنگھ نے دربار دوبارہ کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔