امارات میں یکم جولائی سے مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

June 30, 2020

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے یکم جولائی سے مساجد اور عبادت گاہوں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کردیالیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ان میں کل گنجائش کے مطابق صرف 30 فی صد عبادت گزاروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔اماراتی حکومت نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بدستور تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔